آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کرٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021اپنے نام کر لیا، نئی ٹی ٹونٹی چیمپئن بن گئی

دبئی (پی این آئی)آسٹریلیانے نیوزی لینڈ کوفائنل میں 8وکٹوں سے شکست دیدی۔نیوزی لینڈ نےپہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیاکوجیت کے لیے173رنز کاہدف دیدیا۔کیویز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر172رنز بنائے ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں آسٹریلیاکے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کرپہلے بائولنگ کافیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کاآغاز سست رہاکیویز کی اننگ کی خاص بات کپتان کین ولیم سن کی شانداراننگ تھی انہوں نے48 گیندوں پر 85 رنز بنانے۔مارٹن کپٹل بھی بیٹنگ کے دوران بہت مشکل میں دکھائی دیے اور 35 گیندوں پر صرف 28 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔کیویز کی جانب سے سیمی فائنل کے ہیرو ڈیرل مچل بڑے معرکے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوی بلے بازوں کو خوب پریشان کیے رکھا اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ ایڈم زمپا کے حصے میں آئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جب کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔آسٹریلیاکی جانب سے مچل مارش نے 50بالز پر77رنز کی اننگ کھیلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close