پشاور(آ ئی این پی) صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح بنوں میں بھی خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم 15 نومبر سے باقاعدہ طور پر شروع ہوگی۔مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں شبیر خان، ایڈیشنل ایس پی پولیس بنوں، اسسٹنٹ کمشنر بنوں ڈاکٹر طیب حیات اور ڈسٹرکٹ خطیب نے کیا۔ 15 سے 27 نومبر تک بنوں میں 5 لاکھ 60 ہزار بچے جنکی عمریں 9 ماہ سے 15 سال تک ہیں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائینگے۔
باچا خان ہال میں مہم کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کالجز اور سکولوں کے پرنسپلز، پولیس افسران، محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل، ڈسٹرکٹ خطیب، ڈی پی سی آر، ٹی ایم اوز، پاکستان ہلال احمر اور عوام نے بھی شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر خان نے کہا کہ اس مہم میں فکسڈ اور موبائل ہیلتھ ٹیمیں محلے محلے،
سکولوں میں جاکر بچوں کو ٹیکے لگائینگی اس حوالے سے انہوں نے ڈسٹرکٹ خطیب اور بنوں کے جید علماء سے درخواست کی کہ اس مہم کی آگاہی گھر گھر پہنچنی چاہئیے تاکہ کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکے سے رہ نہ جائے انہوں نے تمام شرکاء اور عوام سے اپیل کی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پوری توانائیاں صرف کریں تاکہ اپنے بچوں کو روبیلا اور خسرہ جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکے۔ تقریب کے آخر میں بچوں کو ٹیکے لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا اور آگاہی واک بھی کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں