این سی او سی نے 12سال سے زائدعمر کے بچوں کو کون سی ویکسین لگانے کی منظوری دیدی؟

اسلام آباد (آئی این پی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کوسائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو سائنو ویک اورسائنو فارم لگانے کی منظوری دے دی ہے،

منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی، 12سال سے زائد کے بچوں کو فائزر لگانے کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں