شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت ناساز، ان کی جگہ ٹیم میں کن کو شامل کیا جائیگا؟ میچ سے چند گھنٹے قبل بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ فلو کا شکار ہونے والے شعیب ملک اور محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ دو روز آرام کے بعد پاکستان ٹیم نے آج آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔

پاکستان ٹیم کے دو قابل اعتماد بیٹسمین شعیب ملک اور محمد رضوان ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کے لیے نہیں آئے۔پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو فلُو ہوا ہے اور معمولی بخار بھی ہے تاہم ان کی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے دونوں کھلاڑیوں کا کل صبح پھر چیک آپ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close