غیر قانونی ایرانی ڈیزل،پیٹرول کے ڈپو پرچھاپا ، بھاری مقدار میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول برآمد، ڈپو مالک گرفتار

کراچی(آئی این پی) ویسٹ پولیس کی بڑی کاروائی، غیر قانونی ایرانی ڈیزل/پیٹرول کے ڈپو پر کامیاب چھاپا ڈپو سے بھاری مقدار میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول برآمد، ڈپو مالک گرفتار کرلیا، مومن آباد پولیس نے نے خفیہ اطلاعات پر فرید کالونی میں قائم ڈپو پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران ڈپو مالک ساجد عرف طور کو گرفتار کیا۔

ملزم کے ڈپو سے برآمدہ غیر قانونی ایرانی ڈیزل/پیٹرول، ڈرم، موٹرز، نوزل اور دیگر آلات کو 02 ٹرکوں میں لوڈ کر کے تھانہ منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کی جانب سے رابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ناقص طریقے سے ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت جان و مال کے لئے بھی خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں