سریا کی قیمت190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی‘قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ باعث تعمیراتی کام ٹھپ، غریب آدمی کیلئے مکان بنانا ایک سہانا خواب بن گیا

جڑانوالہ (آئی این پی)جڑانوالہ سریا کی قیمت190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کے باعث تعمیراتی کام ٹھپ، غریب آدمی کیلئے مکان بنانا ایک سہانا خواب بن گیا-تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں مہنگائی کے بے قابو جن نے ہر طبقہ ہائے سے وابستہ افراد کو پریشان کر دیا ہے ایک طرف اشیائے خوردنی کی قمیتوں میں آئے روز اضافہ نے ہر آدمی کے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے تو دوسری جانب سریا کی قمیت 190 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے

جس کے باعث تعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں آئرن مرچنٹ سے وابستہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سریا کی قیمت میں 40 روپے فی کلو تک اضافہ ہونے سے نہ صرف ان کے کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں بلکہ پے منٹ کی ادائیگیاں کرنا بھی محال ہو چکی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں گھر بنانا ایک سہانا خواب بن چکا ہے تعمیراتی میٹریل میں بے تحاشا اضافہ ہونے پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے اور موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے

عوام الناس کا کہنا ہے کہ حکومت سنجدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں