وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے

ریاض(پی این آئی )وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ مدینہ منورہ ائیرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیئر مین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی اور پاکستان کے سفیر بلال اکبر بھی موجود تھے۔عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔

وزیراعظم ہاو¿س کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر استقبال کے لیے موجود وفد اور گورنر نے جوتے پہن رکھے ہیں تاہم وزیراعظم نے جوتے نہیں پہنے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close