پاکستان کے مقبول گلوکار کے گھر صف ماتم بچھ گئی،گلوکار غم سے نڈھال

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے مقبول گلوکار فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں۔فاخر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ راشدہ طاہر خالقِ حقیقی سے جاملی ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔گلوکار نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ ان کی تدفین 10 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔گلوکار فاخرکی پوسٹ پر مداح دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں کررہے ہیں۔

بھارتی عدالت نے منشیات کیس میں آریان خان سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف منشیات کیس کی آج سماعت ہوئی جس کے بعد آریان اور دیگر 7 ملزمان کو 14 روزہ کے لیے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے عدالت سے آریان خان اور دیگر 7 ملزمان کو 11 اکتوبر تک اپنی تحویل میں رکھنے کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے موقف اپنایا کہ این سی بی کو تفتیش کے لیے مناسب وقت دیا جاچکا ہے اور ملزمان کو مزید حراست میں رکھ کر تحقیقات کی ضرورت نہیں لہٰذا انہیں 14 روز کے لیے عدالتی تحویل میں دیا جاتا ہے۔ممبئی کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران این سی بی نے موقف اپنایا کہ تحقیقات کے دوران نئے کردار سامنے آئے ہیں، ایک مشتبہ شخص آچت کمار کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر آریان اور ارباز مرچنٹ کو منشیات سمگل کرتا ہے لہٰذا ملزمان کو 11 اکتوبر تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ اس گٹھ جوڑ کا راز فاش کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں