محمد زبیر عمر کی غیر اخلاقی ویڈیو کا معاملہ، مریم نواز نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ ن کا بیان بھی سامنے آ گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد زبیر کو کافی دیر سے دھمکیاں مل رہیں تھیں، مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن محمد زبیر میرے

ترجمان رہیں گے۔سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کے بارے میں آئین کچھ نہیں کہتا، چیئرمین نیب کی توسیع کے فیصلے پر پارٹی بہتر بتا سکتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ’میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔‘انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل کیا ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close