ڈاکٹرز کی ترجیح کیا ہے؟ کیا دوائوں کی فروخت یا مریض کی صحت ہے؟صدر مملکت عارف علوی کا استفسار، ادویات کی غیر ضروری فروخت کا نوٹس

اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ادویات کی غیر ضروری فروخت کا نوٹس لے لیا، تفصیل کے مطابق صدر مملکت نے ایک مریض کو اتنی ساری دوائیں تجویز کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے، ایک پیغام میں انہوں نے استفسار کیا کہ ڈاکٹرز کی ترجیح کیا ہے؟ کیا دوائوں کی فروخت یا مریض کی صحت ہے؟انہوں نے ادویات کی غیر ضروری فروخت کے خلاف 21اکتوبر تک پلان طلب کرلیا ہے،ہیلتھ سروسز

اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے بتایا کہ صدر مملکت نے اپنی ہدایات کے ساتھ ایک ایسا نسخہ بھی شیئر کیا ہے،ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا کہ صدر مملکت نے جو نسخہ شیئر کیا ہے اس میں 21دوائیں لکھی گئی تھیں،ڈریپ حکام بھی مانتے ہیں کہ ایک ہی نسخے میں 25سے 30دوائیں لکھ دی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close