نیویارک(آئی این پی)سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے افغانستان کی کئی وزارتوں کے اکائونٹس سے تصدیقی نشان(بلیوٹک)ہٹا دیے،تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت کے اعلان کے بعد کئی وزارتوں کے سرکاری سوشل میڈیا اکائونٹس استعمال کیے جارہے ہیں،ان وزارتوں میں خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ یہ تمام اکائونٹس تصدیقی نشان(بلیو ٹک)تھے تاہم اب ٹوئٹر نے ان
اکائونٹس سے تصدیقی نشان ہٹا دیے ہیں،اس کے علاوہ ٹوئٹر نے افغان صدارتی محل ارگ کے 15اگست سے غیرفعال اکائونٹ سے بھی بلیو ٹک ختم کردیا،تاہم اب بھی سابق افغان حکومت میں شامل کئی شخصیات کے ٹوئٹر اکائونٹس پر تصدیقی نشان موجود ہے اور انہیں ختم نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں