سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات سمیت تین ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ریاض (پی این آئی)سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں8 اگست بدھ کی صبح ختم کردی گئیں۔ سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد لوگوں کو ان ممالک سے ائیر پورٹس، سمندری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے بدھ کی

صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت مل گئی ،اس کے علاوہ سعودی عرب میں رہنے والے افراد کو بھی ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں