گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں، نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی) گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں،نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی… پاکستان نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی جس کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوایا جاسکے گا۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین کے مطابق پاکستان نے آن لائن گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کرادی۔ یہ کام کرنے والا پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے موبائل پر لائیو بائیو میٹرک انگلیوں کے نشانوں کی تصدیق ہوسکے گی اور سمارٹ موبائل کے ذریعے شناختی کارڈ گھر بیٹھ کر بنوایا جاسکے گا۔ بیرون ملک پاکستانی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں