اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021 کے اے ٹی ٹی سی ، نان کریڈٹ کورسز/سرٹیفیکیٹ اِن لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ، میٹرک ، آئی کام ، ایف اے، ایف ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم ستمبر کو شروع ہوں گے جو 12۔اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ طلباء و طالبات کی قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں 750۔امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔طلبہ کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں ٗ تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔امتحانی مراکز میں کرونا ایس اوپیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں