جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا

کراچی(آئی این پی)صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، مشروط صورتوں میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈائنگ کی اجازت دی گئی ہے، کراچی اور حیدر آباد میں تجارتی سرگرمیاں رات 8بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں، صوبے کے دیگر اضلاع میں مارکیٹ اور کاروبار رات 10بجے تک کھلا رہے گا، بنیادی اشیائے ضروریہ، ادویات اور ویکسی نیشن سینٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے،صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز ہفتے کے ساتوں روز 24گھنٹے کھلے رہیں گے،کراچی میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا جبکہ حیدر آباد میں کاروبار جمعہ اور ہفتے کے روز بند رہے گا، صوبے کے دیگر اضلاع میں صرف جمعہ کے روز چھٹی ہوگی،تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا،محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہکراچی اور حیدر آباد کے ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی رہے گی تاہم آئوٹ ڈور ڈائننگ رات 10بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی،ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے 50فیصد پر انڈور اور آئوٹ ڈور ڈائننگ رات 12بجے تک ہوگی۔ صارفین کو ریسٹورنٹ میں جانے کے لیے ویکسی نیشن کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی وقت کارڈ چیک کر سکتے ہیں،کراچی اور حیدر آباد میں انڈور شادیوں پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، کھلی فضا میں رات 10بجے تک 300افراد کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ دیگر اضلاع میں 200افراد کے لیے انڈور اور کھلی فضا میں 400افراد کی تقریب منعقد کی جا سکتی ہے،محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں مزارات تاحکم ثانی بند رہیں گے تاہم دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کو اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے،صوبے بھر میں سینما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے، مذہبی، ثقافتی، موسیقی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی، انڈور جمنازیم میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی،پبلک ٹرانسپورٹ بھی صرف 50فیصد استعداد کے مطابق چلے گی، پبلک ٹرانسپورٹ کے عملے کی ویکسی نیشن کروانا لازمی ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر بھی پابندی ہوگی،ٹرینوں میں 70فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔ کراچی اور حیدر آباد میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور سوئمنگ پولز بند ہوں گے، دیگر اضلاع میں امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت ہوگی،کراچی اور حیدر آباد میں صرف پبلک پارک کھولے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مخصوص علاقوں میں لاک ڈائون لگانے کی مجاز ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔ ویکسی نیٹڈ افراد ایس او پیز کے ساتھ سیاحت کرسکتے ہیں۔

close