کہاں کہاں مون سون کا آخری سپیل بارش برسائے گا اور کہاں صرف گرمی ہی ہو گی، محکمہ موسمیات نے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعہ کےتک پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔اس دوران سندھ، جنوبی اور جنوب مشرقی پنجاب کے زیادہ تر علاقے وقتاً فوقتاً بحیرہ عرب سے آنے والی تیز گردآلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوار اور خیبرپختونخوا کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات موجود رہیں گے۔اس دوران بالائی، وسطی پنجاب کے چند مقامات پر لوکل ڈویلپمنٹ کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔27 اگست بروز جمعہ سے 30 اگست بروز سوموار کے دوران مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے ایک درمیانی شدت کا سلسلہ خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوار، بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان کے مختلف مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سبب بنے گا۔یاد رہے جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں مزید اگلے 10 دن تک بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں