دبئی(آئی این پی)آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2021کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جو متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17اکتوبر سے شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس مرتبہ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کے درمیان پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ 24اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی، 26اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 29اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ افغانستان، 2نومبر کو پاکستان بمقابلہ گروپ اے کے رائونڈ 1کوالیفائر میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم جبکہ 7نومبر کو پاکستان بمقابلہ گروپ بی کے رائونڈ 1کوالیفائر میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا۔پہلے رائونڈ میں ٹورنامنٹ 17اکتوبر کو میزبان عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان رائونڈ 1گروپ بی کے مقابلے سے شروع ہوگا، گروپ بی میں دیگر ٹیمیں شام 6بجے مد مقابل آئیں گی۔گروپ اے میں آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سری لنکا اور نمیبیا پر مشتمل ہے جو اگلے روز ابوظبی میں ایکشن میں ہوں گے۔رائونڈ 1کے میچ 22اکتوبر تک جاری رہیں گے اور ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 23اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں جائیں گی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ، سپر 12مرحلہ 23، اکتوبر کو ابوظبی میں شروع ہوگا جس میں گروپ 1میں پہلا مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔اس کے بعد دبئی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔پرانے حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا 30 اکتوبر کو دبئی میں مد مقابل آئیں گے۔گروپ کا اختتام 6نومبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظبی اور انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچز سے ہوگا۔گروپ 2کا آغاز بھارت اور پاکستان کے درمیان 24اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔اس کے بعد پاکستان 26اکتوبر کو شارجہ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا، افغانستان کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔یہ گروپ 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا جب بھارت گروپ اے سے دوسرے نمبر پر آنے والے رانڈ 1 کوالیفائر سے مقابلہ کرے گا۔پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظبی میں ہوگا اور دوسرا سیمی فائنل 11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد ٹورنامنٹ کا آخری تصادم 14 نومبر، اتوار کو دبئی میں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں