سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی اور مریم نواز کے بیٹے کی شادی طے پاگئی

لندن(آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے کی شادی طے پاگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیف الرحمان کی بیٹی اور مریم نوازکے بیٹے کی شادی طے ہوگئی ہے، عائشہ سیف اور جنید صفدر کا نکاح رواں ماہ کی بائیس تاریخ کو لندن میں ہوگا۔نکاح کی تقریب لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنرمیں ہوگی، نکاح کی تقریب کا دعوت نامہ مہمانوں کو بھیج دیا گیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔واضح رہے کہ سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں، ن لیگ دور میں وہ احتساب بیورو کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close