نواز شریف کی افغانستان میں ”را ”کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ،فواد چوہدری کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔ایک اور بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، پچھلے سال PSQCA نیبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی۔انہوںنے کہاکہ اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نے کوالٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی توڈی سی کو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں