لاہور(پی این آئی)پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سڑکیں تالاب بن گئیں جب کہ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔فیصل آباد اورمیانوالی میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا، میانوالی میں سیلابی ریلے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔گوجرانوالہ ،جھنگ اور مری میں بھی تیز بارش ہوئی جب کہ مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔لاہور میں 99ملی میٹر بارش نےموسم سہانا بنا دیا ،تاہم چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مویشی منڈیوں میں بیوپاری جانوروں کو بارش سے بچانے کےجتن کرتے رہے۔موسلادھاربارش کے باعث ائیرپورٹ کےفائراسٹیشن میں پانی بھرگیا،رن وےاور ایپرن پر بھی پانی جمع ہوگیا ،ایمرجنسی گاڑیاں بھی پانی اورکیچڑ میں پھنس کر رہ گئیں ۔بارش کی وجہ سے رائے ونڈ میں چھت گرنے سے30 سالہ عارف جاں بحق جب کہ چائنا اسکیم اورموہلنوال میں بھی چھتیں گرنے سے 10افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ چوہنگ میں بارش کا پانی بھر گیا تاہم اس کے باوجود اہلکار اپنے کام میں مصروف رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں