عثمان مرزا لاکھوں روپے ادا کرنے پر تیار ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چاروں ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے وقتا فوقتا متاثرہ لڑکا لڑکی سے 11 لاکھ 25 ہزار روپے بلیک میلنگ کر کے لیے ہیں۔ یہ متاثرہ لڑکے کے گھر بندے بھیج کر پیسے منگواتے اور آپس میں بانٹ دیتے تھے۔ جبکہ واقعے کے وقت بھی جو رقم چھینی گئی وہ ملزم ادریس کے گھر سے برآمد کر لی گئی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کہا ہے کہ 11 لاکھ 25 ہزار روپے واپس دینے کو تیار ہیں۔ عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ رقم عثمان مرزا لیتا تھا اور ساتھی ملزمان میں تقسیم کرتا تھا۔ ملزم عثمان مرزا نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ ’میں صاحب حیثیت ہوں، پراپرٹی اور اپنا ذاتی کاروبار ہے مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، میں حلفا کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ بھی نہیں منگوایا۔ عثمان مرزا نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ’واقعے والے دن صلح بھی ہوگئی تھی، ہم نے ان کو بلایا تھا کہ ہم معذرت کر لیتے ہیں جبکہ متاثرہ فریقین نے کہا تھا کہ ہم آپ کی جگہ آئے تھے ہماری غلطی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں