یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خوردنوش کی مہنگائی کو عوام پر ڈرون حملہ قرار دےد یا گیا

کراچی (پی این آئی) یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خوردنوش کی مہنگائی کو عوام پر ڈرون حملہ قرار دےد یا گیا ہے۔ سندھ کےوزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، چینی اور آٹا مہنگا کرنے کا فیصلہ عوام پر ڈرون حملہ ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گھی پر 90 روپے اور چینی پر 17 روپے اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 کلو آٹے پر 150روپے اضافے کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے، وفاق یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائےخورونوش پر سبسڈی دے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا سونامی لاتے ہیں، تباہی سرکار نے 30 دنوں میں 3 مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا کرنے کے 24 گھنٹوں بعد عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں