ویکسین کی دوسری خوراک کب لگے گی؟ شیڈول میں پھر تبدیلی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) این سی او سی کے حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی ایک بار پھرتبدیل کر دیا ہے، دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک اِن کردی گئی ہے ۔وزراتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی ہے، سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گےجبکہ سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دن کے بعد لگا سکیں گے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک اب 28دنوں کے بعد لگا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

عید کے دن ویکسین لگے گی یا نہیں؟ این سی او سی نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ کہ ملک میں کورونا کے بڑہتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صرف ایک عید کے دن پر کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہیں ہوگیاس کے علاوہ یہ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسی نیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن، سمندر کو جانے والا راستہ بند کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیئے جانے کی وجہ سے کراچی ٹریفک پولیس نے سمندر کی جانب جانے والا راستہ بند کر دیا ہے۔کراچی کی ٹریفک پولیس نے ساحل سمندر کی جانب جانے والے راستے کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر اطلاع دی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق نشانِ پاکستان سے دو دریا کی جانب جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے، اس علاقے میںصرف رہائشی افراد کو جانے کی اجازت ہو گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق علاقہ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے راستہ بند کر دیا ہے۔یفک پولیس نے عوام کوہدایت کی ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں