اسلام آباد(پی این آئی)سعودی ماہر فلکیات سامی الحربی نے چند روز پہلے بتا دیا تھا کہ 16 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔رواں ہجری سال کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آ گیا تھا۔اب سے تھوڑی دیر قبل سعودی وقت کے مطابق سورج 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر عین خانہ
کعبہ کے اوپر آگیا، اس وقت اس کا زاویہ 89.57.56 تھا۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کا سایہ بھی غائب ہو گیا کیونکہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر تھا۔اس حوالے سے ماہ فلکیات نے بتا دیا تھا کہ جو پاکستانی قبلہ کی درست سمت معلوم کرنا چاہتے ہیں وہ زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں