سال کے 300 دن سو کر گزارنے والا شخص

اسلام آباد (پی این آئی) سال کے 300 دن سو کر گزارنے والا شخص، جی ہاں یہ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہو گی کہ بھارت کا ایک شہری جو سال میں تقریباً تین سو دن سو کر گزارتا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شخص مہینے میں تقریباً 25دن سویا رہتا ہے اس کے زیادہ سونے کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ ایک بیماری ’’ایکسس ہائپر سومنیا‘‘ نامی بیماری ہے جس کے باعث وہ زیادہ تر نیند میں ہی رہتا ہے ۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع ناگور کے ایک گائو بھادوا سے ہے ۔ یہ شخص اپنے تمام کام کھانا پینا اور نہانا نیند میں ہی کرتا ہے یہ 23سال قبل اس عارضہ میں مبتلا ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیند میں اپنی کریانہ کی دکان مہینے میں صرف پانچ دن کھولتا ہے ، یہ نیند میں باتھ روم جاتا ہے ۔ اس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کی بیماری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن یہ سوچ کر ہمت نہیں ہارتی ایک دن آئے گا کہ وہ بالکل تندرست اور عام زندگی گزارے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں