کراچی (پی این آئی) پاکستان کے سینئر ترین وکلاء کی نمائندہ تنظیم بار کونسل نے سپریم کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ سے جج تعیناتی کے معاملے پر منگل کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے 12 جولائی 2021 کو منعقدہ اجلاس کے دوران سندھ ہائی کورٹ سے سنیارٹی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر موجود جج کی چار سینیئر ترین ججز کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں تعیناتی کے حوالے سے اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے متفقہ سفارشات پر بار کونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان نے اعلان کیا ہے ملک بھر کے وکلا 13 جولائی کو مکمل ہڑتال کریں گے اور کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں