پاکستان کے قرضوں میں کمی ہونے کا سلسلہ شروع، سالوں بعد بیرونی قرضوں میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی(پی این آئی) ملک کے واجب الادا قرضوں کے حجم میں کمی ہونے کا سلسلہ شروع، برسوں بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے بیرونی قرض میں کمی ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2013 کے بعد پہلی مرتبہ ملک کے بیرونی قرضوں کے حجم میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2018 میں ن لیگ کی حکومت کے اختتام پر پاکستان کا واجب الادا بیرونی قرضہ 93 ارب ڈالرز سے زائد ہو چکا تھا، جس میں تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سالوں کے دوران 23 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔گزشتہ سال 2020 کے اختتام پر پاکستان کے واجب الادا بیرونی قرضوں میں برسوں بعد پہلی مرتبہ کچھ کمی دیکھنے میں آئی، اور کل قرض 117 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 116 ارب ڈالرز ہو گیا۔ دوسری جانب ایک اور رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 12 ارب ڈالر سے زائد کا قرض لے لیا، یہ قرضہ مالی سال 20 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 63 فیصد کا زائدہے۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والے اعداد و شمار، ریکارڈ ترسیلات زر اور زیادہ برآمدات کے باوجود زرمبادلہ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کی عکاسی کرتے ہیں۔مالی سال 21 کے جولائی تا مئی کے دوران حکومت نے گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 7.44 ارب ڈالر کے مقابلے میں 12 ارب 13 کروڑ ڈالر قرض لیا جس میں 4.68 ارب ڈالر یا 62.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزارت معاشی امور کی طرف سے جاری کردہ مئی کے ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے برعکس حکومت نے غیر ملکی زرمبادلہ کے بہتر ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے مالی سال 21 کے دوران بھاری قرض لیا تھا۔ تاہم، نصف کے قریب قرضوں کو تجارتی قرضوں کے طور پر لیا گیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ سود ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی)، ورلڈ بینک اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک (آئی ڈی بی) سے ملنے والے قرضوں سے کہیں زیادہ ہوگا۔یہ زیادہ قرضے موجودہ کھاتہ سرپلس کے تھاےجس کی توقع نئے مالی سال 21 کے آغاز سے پہلے نہیں کی گئی تھی۔مالی سال 2021 کے پہلے 11 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ سرپلس تھا جو خاص طور پر ترسیلات زر میں 29 فیصد اضافے کی صورت میں معیشت کے بیرونی کھاتے کی بہت بڑی سپورٹ تھی۔کثیرالجہتی ذرائع سے قرضہ 3 ارب 37 کروڑ ڈالر جبکہ تجارتی بینکوں سے مجموعی 3 ارب 61 کروڑ ڈالر تھا۔تجارتی قرضوں پر بھاری لاگت آئے گی اور آئندہ برسوں میں قرض کی سروس میں مزید اضافہ ہوگا۔مالی سال 21 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران حکومت نے قرض کی سروس کے طور پر 10 ارب 63 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی جبکہ مالی سال کے آخر میں متوقع رقم 14 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔اے ڈی بی نے ایک ارب 28 کروڑ ڈالر، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی ای) نے 85 کروڑ ڈالر اور آئی ڈی بی نے 50 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی قلیل مدتی سرمایہ فراہم کیا۔پاکستان کو دوطرفہ ذرائع سے 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر وصول ہوئے اور مالی سال 21 کے پہلے 11 ماہ کے دوران کثیر الجہتی اور دوطرفہ قرضوں کی مالیت 3 ارب 79 کروڑ ڈالر ہوگئی۔کثیرالجہتی ذرائع میں، اے ڈی بی نے 1.28 بلین ڈالر، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی ای) 85 کروڑ ڈالر اور آئی ڈی بی نے 50 کروڑ ڈالر کی قلیل مدتی سرمایہ کاری فراہم کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں