پنجاب کی سیاست میں تہلکہ، ن لیگ میں بغاوت کھل کر سامنے آ گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ن لیگ میں پائی جانے والی بغاوت کھل کر سامنے آگئی،مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے الگ نشستوں کے لیے درخواست جمع کرادی۔جلیل شرقپوری نے اپنی اور ہم خیال لیگی ارکان کی الگ نشستوں کے لیے درخواست اسپیکر کو جمع کرائی ہے۔ن لیگ کے ناراض رکن پنجب اسمبلی جلیل شرقپوری کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ اصولی اختلاف کی بنیاد پر (ن) لیگ کے ساتھ بیٹھنا مناسب نہیں، مجھے اور ہم خیال ساتھیوں کو اسپیکر کے دائیں جانب الگ نشستیں الاٹ کی جائیں۔۔۔۔۔۔

ایک صوبے نے تا حکم ثانی پرائمری اور مڈل سکول بند کرنے کا اعلان کر دیا

پشاور (پی این آئی)  محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے گرم علاقوں میں تمام پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ونٹر زون میں سکول کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق گرم علاقوں اور یونین کونسلز میں پرائمری سے مڈل تک سکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز گرم علاقوں اور یونین کونسلز کو نوٹیفائی کریں گے۔نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ سرد علاقوں میں تمام درسگاہیں کھلی رہیں گی۔ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں