تمہارے دن ختم ہو چکے ہیں، چین نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو وارننگ دیدی

بیجنگ (پی این آئی) چین کی جانب سے جی سیون ممالک کو پیغام دیا گیا ہے کہ اب ان کے دن ختم ہوچکے ہیں۔لندن میں قائم چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ دن ختم ہو چکے ہیں جب چھوٹے ممالک کے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کرتے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کا شروع سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک برابر ہیں اور اس میں کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہے۔ دنیا کے معاملات باہمی مشاورت سے چلنے چاہئیں نہ کہ چھوٹے ممالک کے وضع کیے گئے نام نہاد اصولوں کے مطابق۔ دنیا کے معاملات چلانے کا واحد جائز عالمی نظام اقوام متحدہ کے اصولوں پر مبنی بین الاقوامی آرڈر ہے۔خیال رہے کہ جی سیون نامی تنظیم میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، کینیڈا، جاپان، جرمنی اور اٹلی شامل ہیں۔ اس وقت جی سیون ممالک کا سربراہی اجلاس برطانیہ میں جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں