چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے،قوی امکان ہے کہ ان کے صاحبزادے چوہدری تیمور علی خان والد کی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے سے متعلق نئے قانون کے اطلاق سے قبل چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی کی نشست جہاں سے وہ گزشتہ انتخابات میں 32 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے، چھوڑ دیں گے کیونکہ نئے قانون کے تحت انہیں حلف اٹھانا ہوگا یا پھر سیٹ خالی کرنا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں