اسلام آباد(پی این آئی)شوال کے چاند پر تنازع اور بحث کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا اور شوال کے چاند کے حوالے سے اب ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ علم فلکیات کے تحت 12مئی کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں تھا، ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند دیکھنا ناممکن تھا۔دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے جمعرات کی شام کے چاند کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ رويت ہلال كميٹی كا فيصلہ درست تھا، روزے كی قضا كی ضرورت ہے اور نہ ہی فيصلہ غلط تھا۔
پاکستان کے کن شہروں میں آئندہ دو روز تک شدید گرمی ہو گی؟درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچے گا؟
کراچی(آئی این پی) شہرقائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، آئندہ 2 روز تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطاق کراچی کے ہوا میں نمی کا تناسب 21فیصد ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ادھر موجودہ صورت حال کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہر کادرجہ حرارت 41سے43ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی کہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔دوسری جانب ماہی گیروں نے اپنی کشتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ماہی گیروں نے کہا کہ ہوا کی رفتار زیادہ ہے کنارے پر کھڑی کشتیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، طوفان کے باعث سمندر میں نہیں جاسکتے۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ سمندری طوفان’’تاؤتے‘‘کی رفتار18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، سمندری طوفان کراچی سے 1310کلومیٹر دور جنوب مشرق میں ہے، آئندہ18سے24گھنٹوں میں طوفان مزیدشدت اختیار کرسکتا ہے، طوفان شدید ترین طوفان میں بھی بدلنے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں