اگلےچند گھنٹو ں میں کہاں کہاں بارشیں متوقع ہیں؟پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ کے مطابق گرج چمک کے طوفان مشرقی ملک بھر میں کہیں کہیں متاثّر کر رہے ہیں۔شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے۔ یہ گرج چمک کے طوفان نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف مقامات کو اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں متاثّر کر سکتے ہیں، جہاں معتدل سے تیز بارش، کہیں کہیں ژالہ باری جبکہ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی متوقع ہے۔گرج چمک کے طوفان جو کہ اس وقت لورالائی کو متاثّر کر رہے ہیں، مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ جںوبی پنجاب کے اضلاع کی جانب گامزن ہیں، جس سے اگلے 2 گھنٹوں میں لیّہ، ڈی جی خان، راجنپور، مظفّرگڑھ اور ملتان میں کہیں کہیں مٹّی کے طوفان اور 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گرج چمک کے طوفان بنّوں میں بھی موجود ہیں، جو کہ مشرق کی سمت میں بڑھتے ہوۓ اگلے 1 سے 2 گھنٹوں میں اٹک، چکوال، میانوالی اور سرگودھا کے بیشتر علاقوں کو 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور بارش سے متاثّر کر سکتے ہیں۔گرج چمک کے طوفان کا ایک اور سلسلہ جیکب آباد کے شمال میں بھی موجود ہے، جو کہ مشرق کی سمت میں بڑھتا ہوا ڈیرہ بگٹی، راجنپور اور ملحقہ علاقوں میں مٹّی کے طوفان، موٹی ژالہ باری، بارش اور 55 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کا سبب بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں