سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا وزیراعظم سے متعلق بیان پر یوٹرن، فواد چوہدری پھٹ پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ذات پر الزام لگائیں، ہیڈ لائنز بنائیں اور بعد میں آرام سے یو ٹرن لے لیں، ٹی وی چینل سے کہو تو میڈیا کی آزادی میں خطرہ اور اگر مہمان سے پوچھو تو سیاسی انتقام کا نعرہ، یہ سلسلہ بند ہونا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔ وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات کا حوالہ بھی دیا جس میں اینکر پرسن بار بار سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سے ان کے الزامات کی تصدیق کرتے رہے لیکن بشیر میمن نے ان الزامات سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ میری دو سے تین منٹ کی ملاقات ہوئی، کسی خاص کیس کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نے کسی کا نام لے کر مجھ سے کوئی بات نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں