این اے 249 کا ضمنی انتخاب، حلقے کے عوام کا فیورٹ لیڈر کون؟ سروے رپورٹ جاری

کراچی(آئی این پی)شہر قائد کراچی کے حلقے این اے 249پر ضمنی انتخاب کیلئے علاقے میں عوام کے پسندیدہ لیڈر کیلئے کیے گئے تین سرویز کی رپورٹ بھی آگئی ہے،29اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اب بھی علاقے کے لوگ سب سے پسندیدہ اور مقبول شخصیت بتاتے ہیں، گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے نتائج کے مطابق علاقے میں تین سروے ہوئے جس میں سے دو سرویز میں لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان جبکہ تیسرے سروے میں نواز شریف کو سب سے پسندیدہ اور مقبول شخصیت قرار دیا،سروے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249سے شماریاتی طور پر منتخب 1200سے 1400سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا،تینوں سرویز 10اپریل سے 20اپریل 2021کے درمیان کیے گئے،حلقے کے ووٹرز سے پسندید ہ رہنما کے سوال پر پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 18 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو سب سے زیادہ پسندیدہ اور مقبول کہا جس کے بعد 16 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو فیورٹ قرار دیا،10فیصد نے نواز شریف، 7فیصد نے خادم حسین رضوی، 6فیصد نے بینظیر بھٹو، 5 فیصد نے فاروق ستار، 4 فیصد نے پرویزمشرف، 3فیصد نے مریم نواز جبکہ 2 فیصد نے خالد مقبول صدیقی کو اپنا فیورٹ کہا،اپسوس پاکستان کے سروے میں عمران خان20 فیصد کے ساتھ حلقے کے مقبول ترین رہنما نظر آئے،16 فیصد نے نواز شریف جبکہ 16فیصد نے مصطفی کمال کو اپنا پسندیدہ کہا،5 فیصد نے خادم حسین رضوی، 4 فیصد نے بلاول بھٹوزرداری، 4فیصد نے مریم نواز شریف، 3فیصد نے مولانا فضل الرحمان، 3فیصد نے خالد مقبول صدیقی، سراج الحق، آصف علی زرداری، شہباز شریف، سعد حسین رضوی کو ایک ایک فیصد جبکہ 18فیصد نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر ان کا پسندیدہ نہیں،دونوں سرویز کے برعکس گیلپ پاکستان کے سروے میں حلقے کے 20فیصد ووٹرز نے( ن )لیگ کے سربراہ نواز شریف کو پسندیدہ کہا جبکہ 19فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا فیورٹ قرار دیا،8فیصد نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، 5فیصد نے پرویز مشرف، 3فیصد نے پی ایس پی کے مصطفی کمال، 3 فیصد نے فضل الرحمان، 2 فیصد نے مریم نواز، 1فیصد نے شہباز شریف ، 1 فیصد نے آصف علی زرداری ، ایک فیصد نے سراج الحق جبکہ 1 فیصد نے بینظیر بھٹو کو اپنا پسندیدہ لیڈر کہا،سروے میں 22 فیصد نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر ان کا پسندیدہ نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں