اسلام آباد( آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پرن لیگ کے ترجمانوں نے جھوٹ بولا،ن لیگ سمجھ رہی ہے شہبازشریف کے ساتھ بہت بڑاظلم ہوا،شہبازشریف نے جعلی ٹی ٹی کے ذریعے1.1ارب روپے حاصل کیے،شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے خواتین کے نام پر بھی ٹی ٹی لگوائیں،شہبازشریف سے زیادہ ضعیف لوگ پنجاب کی جیلوں میں ہیں،نیب والے شہبازشریف سے کمائی کے ذرائع پوچھ رہے تھے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالتوں کے فیصلوں کااحترام کرتی ہے،عدالتی فیصلے پرن لیگ کے ترجمانوں نے جھوٹ بولا،ن لیگ سمجھ رہی ہے شہبازشریف کے ساتھ بہت بڑاظلم ہوا،مریم اورنگزیب نے عدالت کے فیصلے پرتشویش کااظہارکیا،1990میں شہبازشریف اورفیملی کے پاس صرف 21لاکھ روپے تھے، 1998میں ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے تھے، شہبازشریف نے 7328ملین روپے 10سال میں بنائے، شہباز گل نے کہا کہ شرم کی بات ہے، یہ لوگ کرائم کیلئے عورتوں کے نام استعمال کرتے ہیں،شہبازشریف نے جعلی ٹی ٹی کے ذریعے1.1ارب روپے حاصل کیے،شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے خواتین کے نام پر بھی ٹی ٹی لگوائیں،نصرت شہباز کے نام پر 26جعلی ٹی ٹی لگوائیں،شہبازشریف سے زیادہ ضعیف لوگ پنجاب کی جیلوں میں ہیں،نیب والے شہبازشریف سے کمائی کے ذرائع پوچھ رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں