52 روپے کلو والی چینی کا آج رعایتی ریٹ 83روپے ہے، رعایتی چینی قطاروں میں کھڑے ہوکرحاصل کی جاسکتی ہے، اپوزیشن کو موقع مل گیا

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ کے اندر میوزیکل چیئر کھیلی جا رہی ہے،وزراء کی کارکردگی گالی، الزام تراشی سے پرکھی جاتی ہے،ہر دن کرائے کے ترجمانوں کوبلاکرکہا جاتا ہے کہ جھوٹ بولو،ان کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون سا وزیر اچھا کام کرتا ہے،حکومتی وزراء کا کام بس یہ ہے کہ مخالفین کوگالیاں دو، جب تک وزیر اعظم نہیں بدلے گا تب تک کچھ نہیں ہوگا، ن لیگ کے دورمیں 52کلووالی چینی کاآج رعایتی ریٹ 83روپے ہے ،رعایتی قیمت میں چینی قطاروں میں کھڑے ہوکرحاصل کی جاسکتی ہے،شہباز گل پرچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ توہین عدالت کانوٹس لیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں 52کلووالی چینی کاآج رعایتی ریٹ 83روپے ہے،ن لیگ کے دور میں 52 روپے کلوچینی دینے والوں کوآج چورکہاجاتاہے،بازاروں میں چینی 105سے 110روپے کلو مل رہی ہے،رعایتی قیمت میں چینی قطاروں میں کھڑے ہوکرحاصل کی جاسکتی ہے،فروری کے بعد کوئی ایسا ہفتہ نہیں کہ 13فیصد مہنگائی نہ ہوئی ہو،تمام اعدادوشماران کے اپنے ادارہ شماریات کی رپورٹ میں ہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ انڈے166روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں، ٹماٹر65روپے فی کلوفروخت ہورہے ہیں،پچھلے ہفتہ 19فیصد مہنگائی بڑھی،وزیراعظم نے بیان دیاسستے بازاروں کو خودمانیٹر کر رہاہوں،ہر دن کرائے کے ترجمانوں کوبلاکرکہا جاتا ہے کہ جھوٹ بولو،ان کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون سا وزیر اچھا کام کرتا ہے،حکومتی وزراء کا کام بس یہ ہے کہ مخالفین کوگالیاں دو، مریم اورنگزیب نے کہا کہ انڈے کٹے مرغیوں والی حکومت نے انڈوں کی قیمت 114سے166روپے پہنچادی، ایک ہفتہ عمران صاحب صبح اٹھتے ہیں کہتے ہیں معیشت ٹھیک چل رہی ہے،ہینڈسم وزیراعظم کے پوسٹربوائے اسدعمربہترین وزیرخزانہ سمجھے جاتے تھے،اچانک خبرملی وزیراعظم کے پوسٹربوائے2منی بجٹ دینے کے بعدفارغ ہوگئے،اسدعمرکے بعد ایک کے بعد دوسرا آئی ایم ایف کا نمائندہ آتا ہے،حفیظ شیخ واحدوزیر خزانہ ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ قرضہ لیا،،اب تک حکومت کی ٹیکس کلیکشن ن لیگ کے دورحکومت تک نہیں پہنچی،کابینہ کے اندر میوزیکل چیئر کھیلی جا رہی ہے،وزراء کی کارکردگی گالی، الزام تراشی سے پرکھی جاتی ہے،اسد عمر کے بعد آئی ایم ایف کے نمائندے حفیظ شیخ کو لایا گیا،جب تک وزیر اعظم نہیں بدلے گا تب تک کچھ نہیں ہوگا،کیاپی ٹی آئی کے کسی رکن اسمبلی میں اتنی اہلیت نہیں کہ وزیرخزانہ بن سکے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازگل کی قانونی حیثیت کیاہے؟شہباز گل پرچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ توہین عدالت کانوٹس لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close