رمضان المبارک مہنگی چیزیں فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا،ا علان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے موبائل سستا بازار کا افتتاح کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک سو یوٹیلٹی اسٹورز چل رہے ہیں، رمضان المبارک میں پچیس موبائل سستا بازار بھی کام کریں گے۔ مہنگی چیزیں فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے موبائل سستا بازار کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی نے کہا کہ

وزیراعظم کے وژن کے مطابق رمضان المبارک میں شہریوں کو گھر گھرسستی چیزیں فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ لوگوں سے اپیل ہے کہ پرشان نا ہوں۔گزشتہ سال بھی لیموں کا ریٹ ڈیمانڈ کی وجہ سے بڑھ گیا تھا۔ہر دوکان پر ڈی سی لسٹ لگائی جائے گا۔ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ 30 مجسٹریٹوں پر ذمہ داری عائد کی ہے جو ذرخیزہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔۔۔۔ مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہی دن میں 100روپے مہنگی ہو گئی کراچی (پی این آئی)شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، سابقہ تمام ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فی کلو گوشت کی قیمت 460 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ ایک ہفتے قبل ہی فی کلو گوشت 360روپے فروخت ہو رہا تھا، جبکہ اب مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کر کے 460روپے کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کو پر لگ گئے ۔کراچی میں گزشتہ ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت 360 روپے کلو تھی لیکن آج گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ زندہ مرغی 280 روپے کلو میں فروخت ہو ئی۔اسی طرح انڈوں کی قیمتوں میں بھی فی درجن اضافہ ریکا رڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوسہ ماہ ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، خاص طور پر کراچی میں مرغی کی قیمت میں اضافے نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن کی مہم بھی چلائی گئی۔اس مہم نے کراچی کے حکمرانوں کو مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا موجب بننے وال عناصر کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کر دیا، جس کے بعد حکومت نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا اور آخر مرغی کی قیمت کم ہوئی، تاہم اب ایک مرتبہ پھر مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ لاہور میں

مرغی کی قیمت 330 روپے مقرر ہے، جبکہ بعض جگہوں پر اس سے زیادہ قیمت میں بھی گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، سابقہ تمام ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فی کلو گوشت کی قیمت 460 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ ایک ہفتے قبل ہی فی کلو گوشت 360روپے فروخت ہو رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں