اسلام آباد( آئی این پی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی ،وہ سارا ملبہ پیپلز پارٹی پر ڈالنا چاہتے ہیں کہ یہ استعفے نہیں دینا چاہتے، ہم جو بھی فیصلہ کریں (ن) لیگ استعفے نہیں دے گی ۔بدھ کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے لیئے تیار تھی ، انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ استعفے وہ بھی نہیں دینا چاہتے ، وہ سارا ملبہ پیپلز پارٹی پر ڈالنا چاہتے ہیں کہ یہ استعفے نہیں دینا چاہتے ، جبکہ استعفے وہ خود بھی نہیں دینا چاہتے ، پارٹی کی سی ای سی ہم سے بھی سوال کرے گی کہ استعفوں کے بعد آپ کیا کریں گے ؟انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی فیصلہ کریں ن لیگ استعفے نہیں دے گی ، وہ استعفوں کے حق میں نہیں مگر ملبہ پیپلزپارٹی پر ڈالنا چاہ رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں