رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ درجہ 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے اپریل کے دوران موسم کی امکانی صورتحال بتادی ہے۔اپریل شروع ہوتے ہی گرمی کے پارے نے 40 کا ہندسہ پار کیا تو کراچی والے چکرا کر رہ گئے، ذہنوں میں ایک ہی سوال تھا کہ سورج کے تیور یہی رہے تو رمضان میں کیا ہوگا۔ لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے ابتدائی دس دِن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں اور پہلے عشرے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 رہے گا۔‎ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں ، رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان ہے ،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں