پی ٹی آئی کا راولاکوٹ میں پونچھ کی تاریخ کا سب سے بڑا پاورشو، آزاد کشمیر میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے، بیرسٹر سلطان محمود کا اعلان

راولاکوٹ ( پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر پونچھ کا راولاکوٹ میں پونچھ کی تاریخ کا سب سے بڑا پاورشو۔ہزاروں لوگوں کا سمندر صابر شہید اسٹیڈیم میں امڈ آیا۔اس موقع پرہزاروں لوگوں کے جم غفیر سے اپنے خطاب میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر

کے صدرورکن پاکستان تحریک انصاف مرکزی کورکمیٹی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادیء کشمیر کا آغازغازیوں اور شہیدوں کی دھرتی پونچھ سے ہوا جسکے نتیجے میں ہم آج یہاں سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔اب جبکہ پونچھ کے لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ تو مجھ یقین ہو چکا ہے کہ عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لئے آزاد کشمیر میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ میں نے کہا تھا کہ میں پونچھ سے ہی انتخابی مہم کا آغاز کرونگا میں آج یہاں غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔غازیء ملت سردار ابراہیم خان کی قیادت میں جو قافلہ آزادی کے لئے چلا تھا اب وہ تبدیلی کے لئے بھی چل پڑا ہے اور انشا ء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جلد کشمیر آزاد ہو گا۔ میں جب وزیر اعظم تھا تو مجھے کہا گیا کہ میں نیلہ بٹ میں نواز شریف کا استقبال کروں ورنہ میری وزارت عظمی نہیں رہے گی۔ لیکن میں نے اسوقت کے وزیر اعظم نواز شریف کا نیلہ بٹ میں استقبال کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ تحریک آزادی کا آغاز پونچھ سے ہوا تھا اور میں نیلہ بٹ جاناپونچھ کے غازیوں اور شہیدوں سے غداری سمجھتا تھا۔پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے کو ہے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اقتدار میں آکر کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کرے گی اور حکومت میں آنے کے

تین ماہ کے اندر اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔میں نے اپنے دور حکومت میں پونچھ کو کمشنری دی تھی جبکہ مسلم کانفرنس نے پچاس سال پونچھ کے عوام کو انکے حق سے محروم رکھا۔میں غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی سدھنوتی میں پلندری کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا۔ راولاکوٹ چونکہ ایک خوبصورت جگہ ہے لہذا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر راولاکوٹ کو ہل اسٹیشن بنائے گی اوریہاں پر تعمیر و ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔اس سے قبل کوٹلی میں وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں جلسوں کے کئی ریکارڈ ٹوٹے لیکن آج یہاں راولاکوٹ میں صرف عمران خان کے نام پر ہی ہزاروں کا مجمع اس بات کی غمازی کر رہا ہے یہ روالاکوٹ میں ہونے والا تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ساز جلسہ ہے۔ جس پر میں پونچھ کے غیور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ جلسہ آزاد کشمیرکے عوام کے رجحان اور آئندہ کی سیاسی صورتحال کی عکاسی کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر پونچھ کے زیر اہتمام راولاکوٹ کی تاریخ کے ایک بہت بڑے جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام کی صدارت پی ٹی آئی ضلع پونچھ کے صدر سردار اورنگزیب خان نے کی جبکہ اس موقع پر جلسہ عام میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے سابق

مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،سردار نیر ایوب، سردار ارشد نیازی،قیوم نیازی،فہیم ربانی،پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹری فنانس سردار ذوالفقار عباسی،پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار ارشاد محمود،سردار محمد حسین،ناہید ایوب راجہ ایڈووکیٹ، میجر(ر) لطیف خلیق، سردار ارزش،سردار امجد جلیل،راجہ کلیم ربانی،سردار عتیق سخاوت سدوزئی،راجہ آصف علی، راجہ امتیاز ایڈووکیٹ،عامر نذیر، سردار طاہر اکبر، شیخ مقصود،بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ،ساجد جاوید عباسی،ساجد عباسی، سردار ماجد شریف،شاہد انور، راجہ شجاعت،خولہ خان،سردار عاطف،سردار صابرخان،عاصم اختر،راجہ مسعود ایڈووکیٹ، ملک نثار،زاہد ہاشمی،سید اشفاق شاہ گردیزی،ساجد اعظم،سردار خطاب اعظم،دعا زبیر، محمد علی فضائل، راجہ قدیر، بیگم امتیاز نسیم، راحیلہ خان، صبا شمشادایڈووکیٹ، عندلیب اکبر، منزہ اعظم، سمیرا ساجد،روبینہ مالک،سردار نثار، طاہر شاہین، سعود افتخار، عامر رفیق،سردار عزیر،عرفان اشتیاق، ساجد اسلم، عاشر شجاع اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرراولاکوٹ صابر شہید اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ عام میں پونچھ ڈسٹرکٹ کے مختلف حصوں سے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان قافلوں اورگاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی ریلیوں کی شکل میں شامل ہوئے اس موقع پر کارکنان نے پی ٹی آ…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close