مسلم کانفرنس ریاست کی نظریاتی جماعت ہے، جس کے لئے انتخابی سیاست سے زیادہ اہم تحریک آزادی ہے، سردار عتیق احمد خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاہے کہ مسلم کانفرنس ریاست کی نظریاتی جماعت ہے، جس کے لئے انتخابی سیاست سے زیادہ اہم تحریک آزادی ہے، کارکن انتخابات کی تیاریاں جاری رکھیں، مگر کرونا کے حالات کو ہر قدم پر مدنظر رکھا

جائے، کیونکہ اس وباء کو ختم کرنے از حد ضروری ہے اور اس کے خاتمے کے لئے عوام احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے اعزاز میں مسلم کانفرنس سٹی یونین کونسل گوجرہ چوٹلی لوہار گلی کے مقام پر بزرگ سیاسی رہنماء محمد مسکین اعوان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے، خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے مخالفین تھک کر ہار بیٹھے ہیں، مسلم کانفرنس کے نظریات و افکار کو سمجھنے والے اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، خطہ کی بدقسمتی ہے کہ غیر ریاستی ہوائیں بہت سے نقصانات کا سبب بنیں، تاہم مسلم کانفرنس نے آزاد خطہ کے عوام سمیت مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کا اعادہ کررکھا ہے اور مسلم کانفرنس کا بچہ بچہ ریاست کی تقدیر بدلنے کے لئے بے قرار ہے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس اہم کردار ادا کریگی، مسلم کانفرنس کی تنظیم نو ہو رہی ہے اور جماعت سے الگ ہونے والے اپنے گھر واپس آرہے ہیں، جماعت کے خلاف سازشیں کرنے والے خود ان شکار ہو کر بیرونی دنیا میں در بدر پھر رہے ہیں، مسلم کانفرنس ریاست کی اولین جماعت ہے اور یہ آج بھی اپنے نظریات پر کاربند ہے، آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل اور تحریک آزادی کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی

ہے، کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ صرف ریاستی جماعت ہی کرسکتی ہے، یہ بات آزاد کشمیر کے عوام بھی سمجھ چکے ہیں، مسلم کانفرنسی کارکن الیکشن کی تیاریوں میں تیزی لائیں مگر کروناء وائرس کے پھلاؤ کے لئے ایسی تمام ایس او پیز کو مد نظررکھاجائے تاکہ یہ وبامذید پھیلنے سے رک سکے اور ہماری چھوٹی سی غلطی انتخابی عمل کو بھی متاثر کرسکتی ہے،اس سے قبل سردار عتیق احمد خان لوہار گلی پہنچے تو وہاں موجود مسلم کانفرنسی کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،فضاء جئے مرشد جئے عتیق، کشمیر بنے گا پاکستان، پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی،تقریب میں سابق وزیرحکومت شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، سابق امیدوار اسمبلی سمعیہ ساجد راجہ، یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی نصیر آباد سلیم اعوان، مسلم کانفرنس سفارتی امور کے سینئر وائس چیئرمین رانا افتخار، سجاد انور عباسی، مشتاق قریشی، سید تصور موسوی، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر بورڈ کے چیئرمین و امیدوار اسمبلی حلقہ لچھراٹ چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، شوکت عباسی ایڈووکیٹ،مسلم کانفرنس مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر عبدالجبار عباسی، مظہر عباسی، سابق اے ڈی لوکل گورنمنٹ جانداد عباسی، راجہ محسن مجید،

الطاف عباسی، افتخار اکرم، نور زمان قریشی،سردار مجتبیٰ عباسی، سردار ادریس عباسی کے علاوہ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی،قائد مسلم کانفرنس استقبالیہ میں شرکت کے بعد دھیر کوٹ مکھیالہ سلائیڈنگ میں زخمی ہونے والے پٹواری راجہ راشد کے گھر جاکر ان کی عیادت کی، دریں اثناء سردار عتیق احمد خان نے مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزارنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔۔۔۔

close