کورونا وائرس کے وار تیز ہونے لگے، شادی کی تقریبات پر دوبارہ پابندیاں لگا دی گئیں

کورونا(پی این آئی) اسلام آباد میں تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر دوبارہ پابندیاں،کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی کی ہدایات پر اسلام آباد انتظامیہ نے اہم فیصلے کیے ہیں اور نئی پابندیوں کے اطلاق کی ہدایات جاری کی ہیں۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بدھ کی رات جاری ہونے والے

نوٹی فیکیشن کے مطابق عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔’ وائرس پھیلنے سے متاثر ہونے والے مقامات اور علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکے گا۔‘اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق ’متعلقہ اداروں کی منظوری سے 50 فی صد سٹاف کے کام گھر سے کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔‘’تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات 10 بجے کے بعد پابندی عائد ہو گی، تاہم ہسپتال، میڈیکل سٹورز اور اشیائے خورونوش کی دکانوں پر رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔‘اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی وبا میں اضافے کے بعد تمام پارکس شام 6 بجے بند کر دیے جائیں گے۔‘’شادی ہالز اور ہوٹلوں کے اندر بیٹھ کر کھانے پر 15 مارچ سے دی جانے والی اجازت کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔‘اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ’سنیما ہالز اور مزارات بند کرنے بھی پابندی برقرار رہے گی۔‘ کورونا وائرس کی نئی لہر، نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے فیصلہ سنا دیا لاہور (پی این آئی) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ امتحانات کی وجہ سے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کیوں کہ ملک میں سب کچھ کھلا ہے تو اس صورت میں اسکول مزید بند نہیں ہوں گے ، کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مائیکرولاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت کی طرف سے لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ

روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔جب کہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا گیا ، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ امتحانات کی وجہ سے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کیوں کہ ملک میں سب کچھ کھلا ہے تو اس صورت میں اسکول مزید بند نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں