آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے کن کن حصوں میں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ،شمالی مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر

ژالہ باری کا بھی امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: مالم جبہ 09، پٹن 08،کالام 07، چترال 06، پاراچنار05، سیدو شریف 04، میر کھانی 03، دروش 02، دیر(لوئر02،اپر01)،کشمیر: گڑھی دوپٹہ01، پنجاب: اسلام آباد (ائیرپورٹ )میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی04، کالام،گوپس منفی01 اور اسکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کے روزاسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر مو سلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔جمعرات کے روز شمالی بلو چستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ،ژوب،سبی،چمن اور قلعہ سیف اللہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔جمعرات کے روز راوالپنڈی،جہلم ، چکوال ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، بھکر، خوشاب ،سرگودھا ، جھنگ اورفیصل آباد میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش (بعض مقا مات پر ژالہ باری) کی توقع ۔اس دوران ملتان اور ڈی جی خان میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جمعرات کے روز ہری پور، مانسہرہ،بٹگرام،ایبٹ آباد کوہستان، بو نیر، شانگلہ،پشاور،

چارسدہ،مردان،صوابی ،سوات،مالاکنڈ،دیر، چترال ،ڈی آئی خان ، بنوں کرم، کوہاٹ اوروزیرستان، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ اس دوران ہری پور، مانسہرہ،بٹگرام،ایبٹ آباد ،کوہستان، بو نیر، شانگلہ، سوات،مالاکنڈ اوردیرمیں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ۔جمعرات کے روز گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ۔جمعرات کے روز کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ۔

close