فیصل واوڈا کی چھٹی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) کابینہ ڈویژن نے فیصل واوڈا کو وفاقی وزیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فیصل واوڈا کو ڈی نوٹیفائی کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سبکدوشی کا اطلاق 3مارچ2021 سے ہوگا۔ فیصل واڈا کی سینیٹ میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

جائےگا؟ لیکن کیوں؟ اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے بیان حلفی پر فیصلے تک فیصل واڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے کیونکہ فیصل واڈا صادق اور امین نہیں رہے۔ مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرا دی۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصل واڈا کی نااہلی کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کہہ چکی ہے کہ فیصل واڈا کا حلف نامہ جھوٹا ہے اور فیصل واڈا نہ الیکشن کمیشن اور نہ ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔۔۔۔2018 الیکشن ویڈیو اسکینڈلن لیگ نے تحقیقات کیلئے دائر درخواست کیوں واپس لے لی؟اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ہے،الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018کے ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہا کہ سپیکر ہائوس میں رقم کا لین دین ہوا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔ وکیل ن لیگ نے کہا عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں

نے کیا کارروائی کی۔الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟وکیل ن لیگ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے جہانگیر جدون کو ہدایت کی کہ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ سلم لیگ ن نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں