حکومت کیلئے بڑا جھٹکا، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہو گئے، حفیظ شیخ بری طرح ناکام

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ۔قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں حکومت کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ ناکام قرار پائے ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ عبدالحفیظ

شیخ کے پولنگ ایجنٹ نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی تھی تاہم دوبارہ گنتی میں بھی یوسف رضا گیلانی ہی کامیاب قرار پائے۔ سینیٹ الیکشن، قومی اسمبلی میں گنتی کے بعد کتنے ووٹ الگ کر لئے گئے؟ الگ کئے گئے ووٹ مستردہونے کا امکان اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹوں کی گنتی کے بعد چھ ووٹ الگ کردیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ گنتی کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے چھ ووٹ الگ کردیے ہیں ۔ ان ووٹوں کے بارے میں امکانہے کہ انہیں مسترد کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ سینیٹرز کے انتخاب کیلئے ہونے والی پولنگ کے دوران کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہوگیا تھا ۔ انہوں نے امیدوار کے نام کے سامنے نمبر لکھنے کی بجائے دستخط کردیے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے الیکشن کمیشن کو نیا بیلٹ پیپر جاری کرنے کی درخواست بھی کی جو مسترد کردی گئی۔ اسی طرح سابق صدر آصف علی زرداری کا ووٹ بھی ضائع ہوگیا تھا لیکن انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close