سینیٹ الیکشن، قومی اسمبلی میں گنتی کے بعد کتنے ووٹ الگ کر لئے گئے؟ الگ کئے گئے ووٹ مستردہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹوں کی گنتی کے بعد چھ ووٹ الگ کردیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ گنتی کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے چھ ووٹ الگ کردیے ہیں ۔ ان ووٹوں کے بارے میں امکان

ہے کہ انہیں مسترد کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ سینیٹرز کے انتخاب کیلئے ہونے والی پولنگ کے دوران کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہوگیا تھا ۔ انہوں نے امیدوار کے نام کے سامنے نمبر لکھنے کی بجائے دستخط کردیے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے الیکشن کمیشن کو نیا بیلٹ پیپر جاری کرنے کی درخواست بھی کی جو مسترد کردی گئی۔ اسی طرح سابق صدر آصف علی زرداری کا ووٹ بھی ضائع ہوگیا تھا لیکن انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کردیا گیا تھا۔ سینیٹ الیکشن 2021:پولنگ ختم ہوتے ہی پہلا امیدوار جس کی کامیابی کا اعلان کر دیاگیا، کون نکلا؟ کوئٹہ (پی این آئی) سینیٹ الیکشن کیلئے چار اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ ختم ہونے کے بعد پہلے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان اسمبلی سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس کامیابی پر انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مبارکباد پیش کی ہے۔عبدالقادر کو سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم مقامی قیادت کے اعتراض کے بعد ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا۔ عبدالقادر کو بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت حاصل تھی ، اس کے علاوہ تحریک انصاف نے بھی اپنا امیدوار ان کے حق میں دستبردار کرادیا تھا۔خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے 37 نشستوں پر پولنگ کا وقت

ختم ہوگیا ہے جس کے بعد گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پانچ بجتے ہی قومی اسمبلی کے ہال کے دروازے بند کرکے الیکشن کمیشن کے عملے نے ووٹوں کی گنتی شروع کردی۔اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 340 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں کسی کوووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ بلوچستان اسمبلی میں تمام 65 ارکان نے ووٹ کاسٹ کردیے ہیں جس کی وجہ سے یہاں بھی ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔سندھ اسمبلی میں تمام 167 ارکان نے ووٹ ڈالے جس کے بعد یہاں بھی گنتی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 145 میں سے 128ووٹ کاسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اگرچہ ووٹنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے لیکن اسمبلی میں موجود اکان اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں غلط نشان لگنے کی وجہ سے 13 حکومتی اراکین نے دوبارہ بیلٹ پیپر حاصل کیے۔ پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ وفاق

اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں، خواتین 18، ٹیکنو کریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوئے۔اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

close