سعودی عرب نے اس سال عازمین حج کے لیے بڑی شرط کا اعلان کر دیا

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے امسال حج کیلئے آنیوالے افراد پر کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کے کورونا ویکسین کورس مکمل ہو گا صرف انہیں حج کرنے کی اجازت دی جائے گی،جس درخواست کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹفکیٹ نہیں ہو گا وہ درخواست منظور نہیں کی جائے

گی۔سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے صرف ایسے افراد کی حج درخواستیں منظور کی جائیں گی جنہوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حج میں دنیا بھر سے لوگ مک المکرمہ اور مدینۃ المنورہ آئیں گے۔ ایسے میں لازمی ہیں کہ صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے جنہوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہو گا۔سعودی عرب نے اس سال حج ادا کرنے والے خواہشمند افراد سے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کا کورس مکمل کروائیں اور اس کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حج درخواستوں کے ساتھ لازمی جمع کروائیں۔جس درخواست کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹفکیٹ نہیں ہو گا وہ درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔۔۔۔ اوپن بیلیٹ یا سیکرٹ؟ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونگے، وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سامنے

آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل218تین کیتحت شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا ہے، سینیٹ انتخابات گزشتہ سالوں کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کیذریعے ہونگے، ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئیتمام اقدامات کئے جائیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی کے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن منعقد کرے گا، سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی چار ہفتے میں رپورٹ دیگی، کمیٹی کو نادرا اور دیگر اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close