پشاور (پی این آئی)اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومتی مؤقف کو تقویت ملی ہےپشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ فیصلے میں ووٹ دائمی نہ ہونا اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی بات کی گئی، الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے
کہ سینیٹ الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، بیلٹ پیپر پر بار کوڈ یا سیریل نمبر لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سینٹ انتخابات میں پیسہ استعمال ہوتا رہا ہے، عمران خان نے سینٹ انتخابات سے پیسہ کا عمل دخل ختم کرنے کے لئے بہت کوشش کی، سپریم کورٹ نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ خفیہ بیلٹ دائمی نہیں ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ وقت کا تقاضہ اور ہے اور زمینی حقائق اور ہیں، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے انتخابات میں ٹیکنالوجی استعمال کرے۔۔۔ سکولوں میں بچوں کی سو فیصد حاضری ممکن نہیں، صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں پچاس فیصد حاضری کی پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے 100 فیصد بچوں کو اسکول بلوانے کی مخالفت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا کے خاتمے پر ہی اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دیں گے ۔ فی الحال 100 فیصد بچوں کی اسکول حاضری کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 100 فیصد بچوں کو اسکول بلائیں گے تو فاصلہ کیسے برقرار رہے گا ؟۔سعید غنی نے اعلان کیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری ہی جاری رہے گی اور کورونا کے خاتمے پر ہی اسکولوں
میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دیں گے ۔ یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تمام اسکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے۔کلاسز کو گروپوں میں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق بھی 28 فروری سے ختم ہوجائے گا، حکومت کا یہ فیصلہ ہر سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے کورونا کیسز میں کمی کے باعث حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سکولوں کے سربراہان نے صوبائی محکمہ تعلیم کی روشنی میں سکولوں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، اسی طرح ہر صوبے اور شہر میں کورونا کیسز کی صورتحال مختلف ہے جس کے باعث صوبائی حکومتیں کورونا حالات کو دیکھ کر تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کریں گی۔ جیسا کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے آج اعلان کیا ہے کہ 31مارچ تک پرانی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔ پنجاب کے 7 شہروں میں 50 فیصد حاضری کا ہی اعلان کیا گیا تھا تاہم اب سندھ حکومت نے بھی 100 فیصد حاضری کی مخالفت کردی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں