لاہور( این این آئی)فیصل آباد میں دھاگے کی قلت کے باعث پچیس فیصد گارمنٹس یونٹس بند ہوگئے جس کی وجہ سے بیرون ملک سے ملنے والے آرڈرز بھی منسوخ ہونے لگے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ دو ماہ کے دوران دھاگے کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ اور مصنوعی قلت سے 25 فیصد گارمنٹس یونٹس بند ہوگئے ہیں۔صنعتکار وں کا کہناہے کہ ہمیں روز کے روز یارن ملتا ہے اور اسی وجہ سے
ہماری پروڈکشن بھی پچاس فیصد رہ گئی ہے۔ اگر حکومت نے واہگہ بارڈر نہ کھولا تو ہم چند دنوں میں مکمل بند ہوجائیں گے۔بیرون ممالک سے ملنے والے 50 فیصد آرڈرز اضافی ریٹس کے باعث منسوخ ہونے پر ایکسپورٹرز بھی پریشان ہیں۔ہمیں جس ریٹ پر یارن مل رہا ہے اس کی وجہ سے ہم مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کرپا رہے۔ ہمارے پچاس فیصد آرڈرز منسوخ ہوگئے ہیں۔ مارکیٹ میں آرڈرز موجود ہیں مگر ہمارے پاس دھاگہ ہی نہیں ہے۔ٹیکسٹائل صنعتکاروں نے دھاگے کی قیمتوں میں اضافے اور دستیابی نہ ہونے پر آئندہ ہفتے احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں