اوورسیز پاکستانی خاتون کی 72کنال اراضی پر قبضہ، 14ملزمان گرفتار

لاہور (آئی این پی ) لاہور میں پولیس نے شہری اور بیون ملک مقیم خاتون کی کروڑوں روپے مالیت کی 72کنال زمین ہتھیانے والے قبضہ گروپ کو گرفتار کرلیا۔ قبضہ گروپ نے تھانہ کی حدود میں کروڑوں روپے مالیت کی زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر قبضہ گروپ کے

خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج تھا۔ سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کی شہر میں کوئی گنجائش نہیں۔ شہریوں کی جمع پونجی پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں۔ پولیس نے 72کنال اراضی واگزار کرا کر مالکان کے حوالے کر دی۔ شہری نے بیرون ملک مقیم خاتون کے ساتھ مل کر 6.5 کروڑ کی زمین خریدی تھی لیکن کروڑوں روپے مالیت کی 72کنال اراضی پر قبضہ ہوگیا تھا۔۔۔۔۔سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا آغاز، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2021 ہےکراچی(آئی این پی ) سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبل،لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتی کا آغاز کردیا گیا ۔ ترجمان اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتیوں کاعمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت کراچی، حیدرآباداور سکھر ریجن کے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ اسپیشل سیکیورٹی ونٹ کے کمانڈنٹ ڈاکٹر فرخ علی اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے یونٹ میں بھرتی کے سلسلے میں روایتی میرٹ اور شفافیت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ بھرتیوں کے لیے فزیکل، تحریری اور رجحان ٹیسٹ پاکستان ٹیسٹنگ سروس (پی ٹی ایس) کے زیراہتمام منعقد کیے جائیں گے، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2021 ہے۔ بھرتیوں کے لیے حیدرآباد ریجن کی 924، سکھرریجن کی 717 جبکہ کراچی ریجن کی 358 اسامیاں ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھرتی کیا جائے گا جس میں اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close